اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ضمنی انتخابات،حکومت پنجاب نے دفعہ 144 نافذ کر دی

ضمنی انتخابات،حکومت پنجاب نے دفعہ 144 نافذ کر دی

 

لاہور سمیت پنجاب میں ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں پنجاب حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

پنجاب حکومت کی طرف سے دفعہ 144 لاہور سمیت ان اضلاع میں لگائی گئی جہاں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، دفعہ 144 کا نفاذ 18 سے 22 اپریل تک ہو گا۔

دفعہ 144 لاہور، قصور، چکوال ، گجرات بھکر ،وزیر آباد، نارووال، شیخوپورہ ،رحیم یارخان اور ڈی جی خان میں نافذ کی گئی ہے۔

دفعہ 144 والے اضلاع میں اسلحہ اٹھانے اور لہرانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ 119 صوبائی اسمبلیوں کے 4 حلقوں میں 21 اپریل کو انتخاب ہو گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481