اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بکرا عید سے قبل کانگو وائرس کا خطرہ

بکرا عید سے قبل کانگو وائرس کا خطرہ

بکرا عید سے قبل کانگو وائرس کے کیسز بڑھنے کے خطرہ منڈلانے لگا، محکمہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں عید الاضحیٰ سے قبل کانگو وائرس کے کیسز بڑھنے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے جس کے پیش نظر تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو مشتبہ کیسز فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اپریل سے جولائی تک کانگو وائرس کے کیسز سامنے آنے کا اب زیادہ خدشہ ہے ، حالیہ سیزن میں کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے،لائیو سٹاک حکام کو بھی مویشی منڈیوں آبادی سے باہر لگانے کی ہدایت کی گئی۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عید قربان پر عارضی مویشی منڈیوں کو بھی شہر سے باہر رکھا جائے ،مویشیوں کو انفیکشن سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481