اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حافظ نعیم الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

حافظ نعیم الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

 

نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، حلف برداری کی تقریب جماعت اسلامی کے لاہور میں مرکز منصورہ میں ہوئی۔

حلف برداری کے بعد خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جمہوری طریقے، جمہور کی طاقت سے انقلاب لانا چاہتے ہیں، جماعت اسلامی کا ہر کارکن پاکستان کی حفاظت کرے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فارم 47 والے پاکستان کی قیادت کے اہل نہیں ہیں، جماعت اسلامی پوری قوم کی قیادت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتی ہے، جماعت اسلامی خاندانوں اور الیکٹیبلز پر نہیں چلتی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481