اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آرمی چیف سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

آرمی چیف سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

آرمی چیف سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی، جس میں آرمی چیف نے دونوں مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی تعاون آگے بڑھانے پر زور دیا۔

 

ترک جنرل نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، پاک فوج کے دستے نے ترک فوج کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آرمی چیف سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

آرمی چیف سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

 

آرمی چیف اور ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیوراک کی ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی، تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں اطراف نے اپنی اقوام کے درمیان مضبوط تعلقات کو تسلیم کیا، ملاقات میں دونوں اطراف کا دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

 

جنرل متین گیوراک نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جنرل متین گیوراک نے دہشت گردی سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481