اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال کا فیض آباد دھرنے سے متعلق نیا انکشاف

سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال کا فیض آباد دھرنے سے متعلق نیا انکشاف

 

 

سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال کا فیض آباد دھرنے سے متعلق نیا انکشاف سامنے آیا ہے کہ تحریکِ لبیک کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد وزیراعظم کو دکھایا گیا۔

یہ انکشاف احسن اقبال نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو دیے گئے بیان میں کیا ہے،رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تحریکِ لبیک کے ساتھ معاہدہ پہلے کیا گیا تھا

 

جو اس وقت کے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا۔

احسن اقبال نے دھرنا کمیشن کو بیان دیا ہے کہ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے معاہدہ دیکھا تو اعتراض کیا, انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر کے استعفے اور فیض حمید کے معاہدے میں نام پر اعتراض کیا۔

 

احسن اقبال نے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو بتایا گیا کہ معاہدہ تو ہو چکا، اس پر دستخط بھی ہو گئے،

 

اب اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن نے مظاہرین کے ساتھ تحریری معاہدہ کرنے والے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ انٹرنل سیکیورٹی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور دھرنا ختم ہونے پر مظاہرین میں پیسے تقسیم کرتے ویڈیوز میں دکھائی دینے والے اس وقت کے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل نوید اظہر حیات کو کلین چٹ دے دی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481