اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملک میں دو قانون نہیں چل سکتے، عمران خان

ملک میں دو قانون نہیں چل سکتے، عمران خان

راولپنڈی: عمران خان نے بہاولنگر واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں سب کیلئے قانون برابر ہونا چاہیے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور شیر افضل مروت سمیت دیگر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات طے تھی، مگر آج ایسے کمرے میں ملاقات کروائی گئی جس میں درمیان میں شیشے لگائے گئے تھے، ہم ملاقات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بہاولنگر واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک میں سب کیلئے قانون برابر ہونا چاہیے، ایک ملک میں دو قانون نہیں چل سکتے۔
بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے اور عمر ایوب کو ذمہ داری سونپی ہے پنجاب میں پارٹی کو متحرک کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481