اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیل پر حملے کے بعد ایرانی عوام کا جشن

اسرائیل پر حملے کے بعد ایرانی عوام کا جشن

ایرانی عوام اپنی حکومت کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔اسرائیل پر ایران کے ڈرون حملوں پر ایران میں شہریوں نے جشن منانا شروع کر دیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے ڈرونز اور کروز میزائلز کے حملوں کے بعد تہران میں ایرانی شہری خوشی مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

عوام ایران کے پرچم لے کر سڑکوں پر آگئے اور جشن بھی منایا۔
دوسری جانب لبنانی دارالحکومت بیروت میں بھی اسرائیل پر ڈرون حملوں کی خوشی میں ریلی نکالی گئی۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 100کے قریب ڈرون اور کروز میزائلز فائر کر دیے۔ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481