اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

6 جماعتی گرینڈ الائنس، حکومت کیخلاف تحریکِ تحفظِ آئین تشکیل

6 جماعتی گرینڈ الائنس، حکومت کیخلاف تحریکِ تحفظِ آئین تشکیل

 

کوئٹہ: اپوزیشن کی 6 جماعتوں کے گرینڈ الائنس نے حکومت کے خلاف تحریک تحفظ آئین تشکیل دے دی۔

اپوزیشن کے 6 جماعتی گرینڈ الائنس کا کوئٹہ میں اہم اجلاس ہوا، جس میں حکومت کے خلاف تحریکِ تحفظِ آئین تشکیل دے دی گئی۔

واضح رہے کہ 6 سیاسی جماعتوں پی ٹی آئی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ، جماعت اسلامی ،بلوچستان نیشنل پارٹی ،سنی تحریک اور مجلس وحدت المسلمین نے حکومت کے خلاف مشترکہ مؤقف کے لیے گرینڈ الائنس بنایا ہے۔
اجلاس کے بعد اپوزیشن رہنماؤں محمود خان اچکزئی، عمر ایوب اور لیاقت بلوچ نے مشترکہ کانفرنس کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہم ایک ملک دو قوانین کا نظام ختم کرنا چاہتے ہیں۔

محمود خان اچکزئی کو تحریکِ تحفظ آئین کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔ عمر ایوب نے بلوچستان میں 2 بڑے جلسے کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481