اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہ نورانی جانے والے ٹرک کھائی میں گرنے سے 17 جاں بحق

شاہ نورانی جانے والے ٹرک کھائی میں گرنے سے 17 جاں بحق

درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک حب میں عیاں پیر کے قریب کھائی میں گرگیا، حادثے میں 17 افراد جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔

وزیراعلی سرفراز بگٹی نے کمشنر قلات اور ڈپٹی کمشنر حب کو شدید زخمیوں کی کراچی منتقلی اور سندھ حکومت سے رابطے کی ہدایت بھی کی۔

جاں بحق ہونے والوں کی میتیں کراچی میں سہراب گوٹھ کے ایدھی سردخانے منتقل کر دی گئی، 35 زخمیوں کو علاج کے لیے سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا ہے، دیگر زخمی حب کے سول اسپتال میں زیر علاج ہیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق 38 زخمیوں کی شناخت کی جا چکی ہے۔

پولیس کے مطابق زائرین کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے، جو شاہ نورانی جا رہے تھے، گاڑی مکلی سے عید کے دن دو بجے دوپہر نکلی اور آٹھ بجے حادثے کا شکار ہو گئی۔
وزیر داخلہ نے حب کے قریب زائرین کی گاڑی کھائی میں گرنے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر دلی دکھ ہوا ہے۔

 

 

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481