اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نو منتخب چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کی بلاول بھٹو سے ملاقات

38346d0c 0ec5 4eec b72e c2c85a4a74f9

نو منتخب چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لیے زرداری ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے سید یوسف رضا گیلانی کو سینٹ کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
نو منتخب چیئرمین سینٹ میں پارٹی قیادت کی جانب سے اعتماد کرنے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی کے بطور چیئرمین سینٹ انتخاب میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرآصف علی زرداری سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو چیئرمین سینٹ منتخب کرانے میں تعاون پر آمادہ ہو گئے تھے تاہم وہ بلاول بھٹو کو اس پر قائل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے.


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481