اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آرمی چیف کا شمالی وزیرستان، میرانشاہ اور سپن وام کا دورہ، جوانوں کیساتھ عید منائی

آرمی چیف کا شمالی وزیرستان، میرانشاہ اور سپن وام کا دورہ، جوانوں کیساتھ عید منائی

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شمالی وزیرستان، میرانشاہ اور سپن وام کا دورہ کیا، آرمی چیف کا کور کمانڈر پشاور نے پرتپاک استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لئے دعائیں کیں، آرمی چیف نے قوم کے لئے جوانوں کے غیر متزلزل عزم اور خدمت کی لگن کو سراہتے ہوئے انہیں عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو اس موقع پر آپریشنل تیاریوں اور موجودہ سکیورٹی صورتحال کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ امن اور استحکام ہمارے شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے۔

آرمی چیف نے تمام سٹیک ہولڈرز بالخصوص مقامی آبادی پر زور دیا کہ وہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والے مخالف عناصر کے خلاف چوکس رہیں۔

آرمی چیف نے جوانوں سے کہا کہ قوم کی خدمت میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر غیر متزلزل توجہ مرکوز رکھیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481