اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملٹری کورٹس سے رہا ہونے 20 افراد کی تفصیلات منظرِ عام پر آ گئیں

ملٹری کورٹس سے رہا ہونے 20 افراد کی تفصیلات منظرِ عام پر آ گئیں

 

اسلام آباد: ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے 20 افراد کی تفصیلات منظرِ عام پر آ گئیں، ان افراد کو 7 اور 8 اپریل کو رہا کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 20 افراد کو ملٹری کورٹس نے ایک سال کی سزا سنائی تھی، یہ وہ لوگ تھے جو کم درجے کی قانونی خلاف ورزی اور جرم میں مُلوث تھے، سپریم کورٹ کی ہدایت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چیف آف آرمی اسٹاف نے عید الفطر سے پہلے ان کی باقی ماندہ سزا قانون کے مطابق معاف کردی۔

یہ افراد اب تک 9 سے 10 ماہ کی سزا کاٹ چکے ہیں، رہا ہونے والوں میں راولپنڈی کے رہائشی محمد ادریس ولد محمد شریف، اسواد راجپوت ولد محمد اجمل، نادر خان ولد محمد اسرار خان، شہریار ذوالفقار ولد ذوالفقار احمد، لال شاہ ولد جہاں ذیب، عبد الرحمان ولد مشتاق احمد ، محمد فیصل ولد محمد اشرف اور یاسر امان ولد امان اللہ شامل ہیں۔
رہائی پانے والوں میں گوجرانولہ کے رہائشی فیصل ارشاد ولد ظفر احسن، حسن شاکر ولد شاکر حسین ، عبداللہ عزیز ولد عزیز الرحمان، محمد عبد الجبار ولد عبد الستار، عبد الستار ولد محمد سرور، محمد راشد ولد غلام حیدر اور راشد علی ولد لیاقت شامل ہیں۔

ان کے علاوہ عمر محمد ولد پیندا رحمان ساکن دیر، خلمات خان ولد نیاز محمد ساکن دیر، اعجاز الحق ولد فاروق ساکن دیر اور شاہ زیب ولد علی حیدر ساکن مردان بھی رہا ہونے والے افراد میں شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481