اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی آج پاکستان پہنچیں گے

سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی آج پاکستان پہنچیں گے

سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ آج پاکستان پہنچیں گے

ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی پاکستان کا 9 روزہ دورہ کر رہے ہیں، ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ عید الفطر پاکستان میں منائیں گے، سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی عیدالفطرکی نماز فیصل مسجد میں ادا کریں گے۔

 

ذرائع نے مزید بتایا کہ فیصل مسجد میں نماز عید الفطر کی امامت کرائیں گے، عید کے روز ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ یتیم بچوں سے ملاقات کریں گے، سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی سیرت النبیؐ میوزیم کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

 

واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ پہلے بھی دورہ پاکستان کر چکے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481