اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اپریل میں ہی بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے، لطیف کھوسہ

اپریل میں ہی بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے، لطیف کھوسہ

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ وثوق سے کہتا ہوں کہ اپریل میں ہی بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے، کوئی اسے ڈیل کہے گا تو یہ کم ظرفی والی بات ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیاپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نام لے کر اس لیے تنقید کر رہے ہیں کہ مداخلت بند ہونا چاہیے، عدالتیں کہہ رہی ہیں کہ مداخلت ہو رہی ہے، کیا یہ کم بات ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، آئین کی بالادستی چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ سائفر کیس میں عدالت کہہ چکی ہے کہ کدھر ہے سائفر۔

لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ عدت کا مقدمہ شرمناک مقدمہ ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481