اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پشاورمیں 20کلو آٹے کا تھیلا 500روپے سستا

پشاورمیں 20کلو آٹے کا تھیلا 500روپے سستا

سندھ سے گندم پہنچنے کے بعد پشاورمیں بھی آٹے کی قیمتوں میں بڑ ی کمی،ہول سیل مارکیٹ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 5 سوروپے تک سستاہوگیا ۔آٹے کی قیمتوں میں کمی پرذخیرہ اندوز پریشان ۔ڈیلرز کے مطابق قیمتیں مزیدگرنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بعد پشاورمیں بھی آٹے کی قیمتیں گرگئی ،20کلو مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5سوجبکہ 80کلوبوری کی قیمت میں 1ہزارروپے تک کمی ہوئی ۔قیمتوں میں کمی پر شہری خوش اور حکومت سے مزید کمی کامطالبہ کررہے ہیں۔ہول سیل مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 20کلومکس آٹے کا تھیلا 5سو جبکہ فائن آٹا 3سوسے4سوروپے تک سستاہوگیا۔آٹاڈیلرزکے مطابق ذخیرہ اندوزوں نے گندم سٹاک کیاہواتھا،جونئی گندم آنے کے بعد ان کےگلے پڑگیا۔آٹاڈیلرزکے مطابق بہت جلدمارکیٹ میں مزید نئی گندم آنے کے بعد 20کلو آٹے کا تھیلا 2ہزار رورپے تک آنےکاامکان ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481