اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پنجاب حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

 

پنجاب حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک تعطیلات ہوں گی جبکہ ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

سیکشن آفیسر ویلفیئر صفدر شبیر نے چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی حکومت نے بھی عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق 10 اپریل بروز بدھ تا 13 اپریل بروز ہفتہ تک 4 چھٹیاں ہوں گی۔

خیال رہے کہ 9 اپریل کو 29 واں رمضان المبارک ہوگا اور چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر 10 اپریل کو ہوگی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481