اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حافظ نعیم الرحمان کثرت رائے سے نئے امیر جماعت اسلامی منتخب

حافظ نعیم الرحمان کثرت رائے سے نئے امیر جماعت اسلامی منتخب

 

حافظ نعیم الرحمان کثرت رائے سے نئے امیر جماعت اسلامی منتخب ہوگئے۔

مرکزی شوریٰ ارکان کی جانب سے جماعت کی رہنمائی کے لئے تین نام پیش کئے گئے تھے، ان میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان شامل تھے، فیصلہ ارکان جماعت اسلامی کی اکثریت نے کیا، جماعت اسلامی میں ہر پانچ سال بعد امیر کا انتخاب ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ سراج الحق کو 2014ء میں جماعت اسلامی کا امیر منتخب کیا گیا تھا، وہ دس سال اس ذمے داری پر فائز رہے، ان سے پہلے سید منور حسن، قاضی حسین احمد، میاں طفیل محمد اور مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی اس ذمے داری پر فائز رہے، جماعت اسلامی کی بنیاد سید ابوالاعلیٰ مودودی نے 1941ء میں رکھی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481