اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گنگور تہوار کا لوک گيت

IMG 20240316 WA0378

گنگور تہوار کا لوک گيت
بھارومل امرانی

ٹیج کی طرح گنگور کا بھی تہوار ریگستان میں بڑے شوق سے منایا جاتا ہے۔ یہ موسم بہار، فصل، ازدواجی زندگی، وفاداری اور بچے پیدا کرنے کا جشن ہے۔ غیرشادی شدہ لڑکیاں اچھے شوہر اور شادی شدہ خواتین اپنے شوہروں کی لمبی عمر، اور اولاد کے لیے پوجا کرتی پیں۔ یہ ماہ چیترا میں شروع ہوتا ہے۔ 18 دن تک چلتا ہے۔ صحرا کی چاندنی رات میں نیلے آکاش کے چاند اور تاروں کی طرح جب گوریاں ریتیلی دھرتی پر گھومر ڈالتی ہیں، تو پوتر رقص فطرت کی روح میں اتر جاتا ہے، ہر خیال و خواب محبت کی روشنی میں چمکتا ہے ۔

گنگور لوک گیت میں کہا گیا ہے کہ:
مجھے گنگور کھیلنے دو میرے بالم مجھے گنگور پوجنے دو، میری ہم جولیاں میرا انتظار کر رہی ہیں، مجھے گنگور کھیلنے دو۔
میری سندر گوری تم بڑی خوشی سے گنگور کھیلو، گنگور کو پوجو، (مالک سائیں) تمہیں ایک لاڈلا بیٹا دے، میرے پیاری گنگور کھیلو ۔
میرے لیے کانوں کے زیور لے کر آنا میرے پیارے بالم میرے لیے کانوں کے زیور لے کر آنا، جن میں ہیرے جڑے ہوں، مجھے گنگور کھیلنے دو۔
آنکھوں کے لیے کاجل لے کر آنا، میرے پیارے میرے لیے آنکھوں کا کاجل لے کر آنا، خوبصورت بندیا رنگیلی روہالی لے کر آنا، مجھے گنگور کھیلنے دو۔

 

گیت
کھیلن دو گنگور بھنور مانے پوجن دو گنگور
ہاں جی مانری سیہلیاں جوئیں باٹ بلالا
مانے کھیلن دو گنگور ۔۔۔۔۔۔۔۔

بھل کھیلو گنگور سندر گوری بھل پوجو گنگور،
ہاں جی تھانے دیوے، لاڈن پوت انتس پیاری،
بھل کھیلو گنگور۔۔۔۔۔۔۔

کانوں نا گھڑیہ لایا بھنور مانرے کانوں را گھڑیہ لایا،
ہاں جی مانرا جھومر ہیرے جڑائے بھنور
مانے کھیلن دو گنگور ۔۔۔۔۔۔۔۔

آنکھیاں رو کاجل لایا، بھنور مانرے آنکھیاں رو کاجل
ہاں جی مانری ٹیلڑی روپاڑی رنگیلی لایا بھنور
مانے کھیلن دو گنگور ۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ :
کھیلن دو گنگور بالم جی مجھے پوجنے دو گنگور
ہاں جی میری ہم جولیاں دیکھیں باٹ بالم جی
مجھے کھیلن دو گنگوربالم جی ۔۔۔۔۔۔۔۔

بھل کھیلو گنگور سندر گوری بھل پوجو گنگور،
ہاں جی تمہیں دے رے، مالک لاڈلا بیٹا پیاری،
بھل کھیلو گنگور گوری رے۔۔۔۔۔۔۔

کانوں کے زیور لانا، میری کانوں کے بنوا کر آنا،
ہاں جی میرے جھومر ہیرے جڑاؤ بالم جی
مجھے کھیلن دو گنگور بالم ۔۔۔۔۔۔۔۔

آنکھوں کا کاجل لانا، میرے آنکھوں کا کاجل لانا،
ہاں جی بندیا رنگیلی روپالی لانا بالم جی
مجھے کھیلن دو گنگور ۔۔۔۔۔۔۔۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481