اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھٹو کا عدالتی قتل پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش تھی، صدر زرداری

بھٹو کا عدالتی قتل پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش تھی، صدر زرداری

 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل پاکستان کی آزادی اور خود مختاری کے خلاف گھناؤنی سازش تھی۔

ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قائد عوام نے پاکستان کو دنیا کے باوقار ممالک کی صف میں شامل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد عوام کا عدالتی قتل دراصل تیز رفتاری سے ترقی کرنے والے ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کی طرح تھا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی فلاسفی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا مشن تھا، اب اس مشن کے نگہبان بلاول بھٹو زرداری ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481