اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایبٹ آباد اور فیصل آباد میں گیس اور بجلی کی چوری سب سے کم ہے

a5d6bc36 cdf5 4718 a33e 36007b28c5ca

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی) پاکستان کے دو شہروں ایبٹ آباد اور فیصل آباد میں گیس اور بجلی کی چوری سب سے کم ہے ۔مہنگی گیس کی درآمد اور صارفین کی ضرورت میں بڑا فرق ہر روز ملک کے خسارے پر بہت بڑا بوجھ ہے.

ریجنل منیجر سوئی نادرن ہزارہ ڈویژن رحمت اللہ مروت نے میڈیا بریفنگ  کے دوران بتایا کہ گیس چوری کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں ہمارے ساتھ جہاں قانون نافذ کرنے والے ادارے ہیں وہیں میڈیا بھی ساتھ دے اور عوام میں شعور بیدار کریں کہ گیس کے غیر ضروری استعمال اور ضیاع اور چوری کو روک کر مشکلات سے پاکستان کو نکالا جا سکتا ہے.

رحمت اللہ مروت نے مزید کہا کہ اس ریجن میں سال کے دوران تیرہ ہزار چھیاسٹھ 13066 میٹروں کو چیک کیا گیا جن میں سے صرف 75 میٹر ٹیمپرڈ نکلے ان کی تحقیقات ہوئی تو ایک بھی بندہ مقامی نہیں تھا، زیادہ تر کرایہ دار اور افغانی ملوث پائے گئے. اسی طرح اس سال ابھی چار ماہ رہتے ہیں جولائی 23 سے جون تک سالانہ 4 ہزار 1 سو 59 میں سے صرف 43 ٹیمپرڈ نکلے پھچلے سال 3.4 میلن چوری اور اس سال 1.7 میلن چوری کی بکنگ کی گی ایک صارف کی چوری 1.1میلن ہے۔رحمت اللہ مروت RM ہزارہ ڈویژن نے کہاکہ انڈسٹری کی مد میں قلندر آباد کے الکرم سی این جی کی 8 کروڑ 52 لاکھ کے کیس میں نامزد ملزم جوکہ ضلع صوابی کا ہے اشتہاری مجرم قرار دیا جاچکاہے ۔ رحمت اللہ مروت نے کہاکہ چوری کا اثر عام صارفین پر پڑتا ہے جب ھم چوروں کو گرفت میں لائیں گئے تو دیگر چور بھاگنے پر مجبور ہوں گے

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481