اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

القادر، عدت اور سائفر کیسز ختم ہوجائیں گے، زرتاج گل کا دعویٰ

القادر، عدت اور سائفر کیسز ختم ہوجائیں گے، زرتاج گل کا دعویٰ

 

رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے دعویٰ کیا ہے کہ القادر ٹرسٹ، عدت اور سائفر کیسز ختم ہوجائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کہتی تھی کہ بجلی اورگیس قیمت بڑھے تو وزیراعظم چور ہے۔

انہوں نے کہا کہ 14،14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے اور قیمت بھی بڑھادی گئی۔

زرتاج گل نے مزید کہا کہ 100 سے زائد مشیر بنائے اور ٹکے کا کام نہیں ہوا، عوام آٹے کے حصول کےلیے مر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ القادر کیس، عدت کیس اور سائفر کیس ختم ہوجائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481