اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سینیٹ کی 30 نشستوں پر انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا۔

سینیٹ کی 30 نشستوں پر انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا

 

آج ہونے والے سینیٹ انتخاب میں 59 امیدوار مدِ مقابل ہیں جن میں سے 18 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

امیدوار رانا محمود الحسن کے پولنگ ایجنٹ عبدالقادر پٹیل ہیں۔طارق فضل چوہدری اور عبدالقادر پٹیل نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

اس سے قبل قومی اسمبلی کے ہال کو سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کر دیا گیا، بیلٹ پیپرز اور انتخابی مواد قومی اسمبلی کے ہال میں پہنچایا گیا۔

سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں ممبرانِ قومی اسمبلی کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ بال پوائنٹ کے ذریعے بیلٹ پیپرز پر ترجیحات درج کرنا ہوں گی۔

جاری ہدایت نامے کے مطابق ترجیحی امیدوار کے نام کے سامنے 1 لکھنا ہو گا، دوسرے امیدوار کے سامنے 2 لکھنا ہو گا۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ترجیح صرف انگریزی یا اردو میں درج کرنا ہو گی۔

جاری ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ اردو اور انگریزی کو ملا کر لکھنے سے ووٹ مسترد ہو گا۔

ہدایت نامے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہندسہ 1 ایک سے زائد ناموں کے سامنے درج ہونے سے ووٹ مسترد ہو گا۔

جاری ہدایت نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی امیدوار کے نام کے سامنے ہندسہ 1 کے ساتھ کوئی دوسرا ہندسہ درج نہ ہو۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481