اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کہہ دیا تھا سیاست شہباز شریف کی چلے گی،شیخ رشید

کہہ دیا تھا سیاست شہباز شریف کی چلے گی،شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا سیاست شہباز شریف کی چلے گی نواز شریف کی نہیں۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے تین مقدمات کی تین تین نقول ہمیں فراہم کر دی گئی ہیں، ہمارے خلاف 9 مئی کے 17 کیس چل رہے ہیں، 11 کیس دہشتگردی عدالت میں ہیں وہاں آئندہ سماعت پر بھی پیش ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست اس جگہ چلی گئی ہے جہاں اب شہبازشریف کی سیاست ہے، بہت پہلے کہا تھا ’ن‘ میں سے ’ش‘ نکلے گی۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت جنہوں نے چلانی ہے انہوں نے چلانی ہے، بیگناہ لوگوں کو رہائی ملنی چاہیے، جیلیں بھری ہوئی ہیں، ہماری خاموشی رنگ لائے گی، اپنا دفاع کریں گے، ہم رہائی کی بھیک نہیں مانگ رہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں غریب کا چولہا جلے، پاکستان کو آگے جانا چاہیے کیونکہ غریب کی حالت بہت خراب ہے، 27 رمضان کو مقتدر حلقے غریب لوگوں کیلئے معافی کا اعلان کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481