اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عوام پر بجلی اور گیس کے بعد پٹرول بم بھی گرا دیا گیا

عوام پر بجلی اور گیس کے بعد پٹرول بم بھی گرا دیا گیا

 

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بُری خبر، حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا جبکہ ڈیزل کی قیمت کمی کردی گئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول کی قیمت279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر289 روپے 41 پیسے ہوگئی۔

دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 285 روپے 56 پیسے سے کم ہوکر 282 روپے 24 پیسے ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 15 اپریل تک نافذ العمل رہے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481