اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب میں 80 ہزار روپے میں امتحانی مرکز فروخت ہونے کا انکشاف

پنجاب میں 80 ہزار روپے میں امتحانی مرکز فروخت ہونے کا انکشاف

 

پنجاب میں امتحانات کے دوران بوٹی مافیا کا راج تو ہمیشہ سے رہا ہے مگر اس بار پہلی مرتبہ صوبائی وزیر کی سطح پر یہ الزام سامنے ایا ہے کہ صوبے میں 80 ہزار روپے کے عوض میٹرک کے امتحانی سینٹرز بیچے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور میں میٹرک کے امتحانات کے دوران 80 ہزار روپے میں امتحانی سینٹرز بیچے گئے۔

جبکہ امتحانی مراکز میں بڑے پیمانے پر نقل کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے انکشاف کیا کہ یکم اپریل کو ہونے والے ریاضی کے پرچے کی ایڈوانس بکنگ بھی ہوچکی۔

ان کا کہنا تھاکہ چیئرمین بورڈ اور کنٹرولر امتحانات بوٹی مافیا کے ساتھی ہیں، کنٹرولر امتحانات نے انویجی لیٹرز پورے کرنے کے لیے پرائیوٹ لوگ بھرتی کرنے کی اجازت دی۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ انویجی لیٹرز نے سوشل میڈیا پر فی پرچہ فیس کے پیغامات ڈال رکھے تھے، پرائیوٹ اسکولز مافیا نے اپنے بچوں کو پوزیشن دلوانے کے لیے امتحانی سینٹرز خرید رکھے ہیں۔
وزیر تعلیم کے اس انکشافاتی بیان پر کھلبلی مچ گئی ہے اور جن افسران پر الزام عائد کیا ہے انہوں نے اپنے بچاؤ کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دیے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481