اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بنوں میں بارش نے تباہی مچادی 3 بچے جاں بحق

بنوں میں بارش نے تباہی مچادی 3 بچے جاں بحق

بنوں: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش نے تباہی مچادی اور ضلع بنوں میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر اسکول کے 3 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق بنوں کے گاؤں معاویہ میں مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں اسکول سے رزلٹ لے کر گھر واپس آنےوالے تین بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ زخمی بھی ہوا، جاں بحق بچوں کی لاشیں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ نوشہرہ کلاں کے علاقے مثل آباد میں کمرے کی چھت گرنے سے دو بچے اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، جنہیں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔

ادھر اکوڑہ خٹک میں پولیس نے بتایا کہ دریائے کابل کے کنارے سے بوری بند لاش ملی، جس کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481