اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

علی امین گنڈاپوراورشاہ محمود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

علی امین گنڈاپوراورشاہ محمود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ پر درج مقدمات میں علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،

فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو بری کردیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے تھانہ کورال میں درج مقدمہ کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا،

عدالت نے طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر شاہ محمود قریشی اور علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے،

عدالت نے فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا، عدالت نے کیس کو 20 مئی کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت پہلے ہی حقیقی آزادی مارچ کے اس کیس سے بری کر چکی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481