اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جسٹس(ر) تصدق جیلانی مس فٹ ہیں، تعیناتی چیلنج کریں گے، شیرافضل مروت

جسٹس(ر) تصدق جیلانی مس فٹ ہیں، تعیناتی چیلنج کریں گے، شیرافضل مروت

 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے حکومت کی جانب سے عدالتی امور پر اداروں کے دباؤ کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے الزامات کی تحقیقات کیلئے سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان میں رہنما پی ٹی آئی شیرافضل مروت نے کہا کہ جسٹس (ر) تصدق جیلانی اس کمیشن کے لیے انتہائی مس فٹ ہیں، ان کی تعیناتی چیلنج کی جائے گی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مشاورت کے بعد تصدق جیلانی کی تعیناتی چیلنج اور آئندہ کا لائحہ عمل دے گی۔
قبل ازیں وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کے الزامات کی تحقیقات کے لیے سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ بنانے کی منظوری دی تھی اور ٹی او آرز بھی جاری کردیے ہیں۔

جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے کمیشن کی سربراہی قبول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عید کے بعد اس معاملے پر اسلام آباد میں تحقیقات کریں گے اور انہوں نے اس کو حساس معاملہ قرار دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481