اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کی جیل میں ملاقات؟ اہم پیش رفت سامنے آگئی

عمران خان کی جیل میں ملاقات؟ اہم پیش رفت سامنے آگئی

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی، جیل سپریڈنٹ کیساتھ ایس اوپیز طے پاگئے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سپریڈنٹ جیل کی درمیان ایس او پیز طے پا گئے،ذرائع کے مطابق ایس او پیز پر بانی پی ٹی آئی اور سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کے دستخط موجود ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق جیل ملاقاتوں کے لئے بانی پی ٹی آئی نے تین فوکل پرسن مقرر کر دئیے،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، شیر افضل مروت ، بیرسٹر عمیر نیازی فوکل پرسن ہوں گے۔
جیل ملاقاتوں کے لئے ہر فوکل پرسن دو نام دے گا،ہفتہ میں دو روز منگل کو فیملی جمعرات کو وکلا و دیگر کے ساتھ ملاقات ہوا کرے گی۔
عدالتی احکامات پر ملاقات کرنے والوں کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی سے مشروط ہو گا۔
جیل رپورٹ کے مطابق 26 مارچ کو دس 28 مارچ کو 18 افراد نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481