اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی آئی اے نے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر گرفتار ایئر ہوسٹس کو معطل کر دیا

پی آئی اے نے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر گرفتار ایئر ہوسٹس کو معطل کر دیا

 

ٹورنٹو ایئرپورٹ پر کسٹمز کے زیرحراست پی آئی اے ایئر ہوسٹس کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا۔

پی آئی اے کی پرواز نمبر 789 پر تعینات فضائی میزبان پاکستان سے کینیڈا پہنچی تھی اور اسے ممنوعہ اشیا کی موجودگی کے باعث زیرحراست رکھا گیا تھا، فضائی میزبان کو کافی دیر تک پوچھ گچھ کے بعد کسٹمزحکام نے ریلیز کیا تھا۔

حنا ثانی کو واپسی کی پرواز نمبر پی کے 798 پر بطور فضائی میزبان تعینات نہیں کیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حنا ثانی کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزام میں معطل کیا گیا ہے، آج شام پاکستان پہنچنے والی فضائی میزبان کے خلاف محکمانہ تحقیقات کی جائیں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481