اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان میں عیدالفطر پر 6 چھٹیاں ملنے کا امکان

پاکستان میں عیدالفطر پر 6 چھٹیاں ملنے کا امکان

 

پاکستان میں رواں سال عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک 29 دن کا ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے، اگر پیشگوئی سچ ثابت ہوتی ہے پھر عیدالفطر 10 اپریل بروزبدھ کو ہوگی تاہم چاند کی رویت کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

پاکستان میں عید سے ایک روز قبل تعطیلات کا آغاز ہوتا ہے، اس طرح 9 اپریل بروز منگل کو پہلی چھٹی ملنے کا امکان ہے، ممکنہ طور پر 9 اپریل سے 12 اپریل تک چار دن کی چھٹیاں مل سکتی ہیں۔

اس طرح منگل سے جمعہ تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی سرکاری چھٹی ہوتی ہے، جس سے چھٹیوں کی تعداد چھ ہو جائے گی، چھٹیوں کے بارے میں حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481