اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 سابق جج تصدق جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

 سابق جج تصدق جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم نے انکوائری کمیشن بنادیا ۔ذرائع کے مطابق انکوائری کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی ہوں گے۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے کی تحقیقات کیلئے وفاقی کابینہ نے انکوائری کمیشن کی منظوری دیدی،انکوائری کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی ہوں گے۔

 

ذرائع کا کہنا ہےکہ انکوائری کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے الزامات کی انکوائری کرے گا۔ وزیر اعظم اور چیف جسٹس پاکستان کے درمیان ملاقات میں انکوائری کمیشن کی تشکیل پر اتفاق ہوا تھا۔ کمیشن کے ٹی او آرز وفاقی وزیر قانون اور اٹارنی جنرل تیار کریں گے۔

 

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر مطالبہ کیا کہ ہم جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کے تحقیقات کرانے کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اگر عدلیہ کی آزادی میں مداخلت ہو رہی تھی تو عدلیہ کی آزادی کو انڈرمائن کرنے والے کون تھے؟ ان کی معاونت کس نے کی؟ سب کو جوابدہ کیا جائے تاکہ یہ عمل دہرایا نہ جا سکے، ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں کوئی رہنمائی نہیں کہ ایسی صورتحال کو کیسے رپورٹ کریں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481