اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

داتا دربار انتظامیہ نے معتکفین کی فہرستیں آویزاں کر دیں

The Data Darbar administration has displayed the lists of pilgrims

داتا دربار انتظامیہ نے معتکفین کی فہرستیں آویزاں کر دیں

رمضان المبارک کا آخری عشرہ داتا دربار کی مسجد میں گزارنے کے خواہش مند معتکفین کی فہرستیں آویزاں کر دی گئیں۔

فہرستوں کے مطابق 21 سو سے زائد افراد رمضان کا آخری عشرہ داتا دربارسے متصل مسجد میں گزاریں گے، 22 سو سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔

فہرستوں میں نام آنے پر روزہ دار خوش دکھائی دئیے، ان کا کہنا تھا کہ آخری عشرہ رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا عشرہ ہے۔

ایڈمنسٹریٹر داتا دربار توقیر وٹو کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے مخیر حضرات کی مدد سے سحری و افطاری کے بھی خصوصی انتظامات کئے ہیں، 103 کیمپ اور چار یونٹ بنائے گئے ہیں۔

اعتکاف کمیٹی کے کنوینئر زبیر چشتی کا کہنا ہے کہ 20 ویں روزے کو بعد نمازِ ظہر معتکفین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، اعتکاف میں بیٹھنے والے تمام افراد کو شناختی کارڈ جاری کئے جائیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481