اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواز شریف 3 سالہ عنایہ فاروق کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے

نواز شریف 3 سالہ عنایہ فاروق کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف تین سالہ عنایہ فاروق کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے۔

کمسن عنایہ فاروق کے دل میں پیدائشی سوراخ تھا، والدین علاج کی سکت نہیں رکھتے تھے، قائد ن لیگ محمد نواز شریف نے ننھی عنایہ فاروق کا ذاتی خرچ پر علاج کرایا۔

عنایہ فاروق کے دل کی کامیاب سرجری کے بعد نواز شریف خود ہسپتال پہنچ گئے اور آپریشن کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

نواز شریف نے ننھی عنایہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کیسی ہو، ٹھیک ہو نہ اب ماشاءاللہ”۔

عنایہ دیکھو، ببر شیر آپ سے ملنے آیا، خوشی سے عنایہ کی والدہ کی آواز بھرا گئی، قائد محمد نواز شریف نے ننھی عنایہ کے گال تھپتھپا کر شفقت کا اظہار کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481