اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اہم چیلنجز سے نمٹنے کیلئے امریکا پاکستان کیساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیر اعظم کو خط

اہم چیلنجز سے نمٹنے کیلئے امریکا پاکستان کیساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیر اعظم کو خط

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن نے خط لکھا ہے جس میں نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا خط ہے، خط کے متن میں امریکی صدر نے کہا اہم چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

خط میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے، امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لئے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے۔

امریکی صدر نے خط میں کہا کہ پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے، صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لئے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے۔

خط میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کے لئے پُرعزم ہیں، دونوں اقوام کے درمیان استوار مضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو خط میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481