اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی ٹینکیاں فل کروالیں،ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق یکم اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گا،پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، ممکنہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 289 روپے 25 پیسے ہو جائے گی ۔

ڈیزل کی قیمت 0.86 روپے کے اضافے کے ساتھ 285.56 روپے تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی وہ سفارش ہے جس میں بیل آؤٹ پیکج کی آخری قسط کے اجراء کی شرط کے طور پر پیٹرول پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) دوبارہ نافذ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات اور فاسل فیول پر 20 سے30 روپے لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے،ذرائع کے مطابق لیوی نان ٹیکس ریونیوکی مد میں عائد کرنے کی تجویز ہے اور اس کا مقصد ان مصنوعات کی کھپت کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاربن لیوی سے حاصل کردہ ریونیو وفاقی حکومت استعمال کر سکے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481