اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لیفٹننٹ جنرل محمد منیر افسر 3 سال کیلئے چیئرمین نادراتعینات

لیفٹننٹ جنرل محمد منیر افسر 3 سال کیلئے چیئرمین نادراتعینات

 

وفاقی حکومت کاچیئرمین نادراکی تعیناتی سےمتعلق بڑافیصلہ ،وفاقی کابینہ نے لیفٹننٹ جنرل محمد منیرافسر کو3سال کیلئے چیئرمین نادراتعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق نگران حکومت نےلیفٹننٹ جنرل محمدمنیرافسرکی بطورچیئرمین نادرا تعیناتی تا حکم ثانی کی تھی،حاضرسروس آفیسر کی چیئرمین نادراتعیناتی کیلئےمتعلقہ رول شامل کرنےکی منظوری،وفاقی کابینہ نےسرکولیشن کے ذریعےوزارت داخلہ کی سمری منظورکرلی،نگران دورکی تعیناتی،متعلقہ رولز کی منتخب وفاقی حکومت سے توثیق کی ضرورت تھی،الیکشن ایکٹ کےسیکشن230کے تحت اسی عرصے کی تعیناتی قلیل مدتی تصورہوتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نےنادرارولز2020 میں رول 7 اے شامل کرنے کی منظوری دی ہے،رول7اے کےتحت کسی بھی حاضر سروس آفیسر کوقومی مفاد میں چیئرمین نادراتعینات کیاجاسکتا ہے،بشرطیکہ کہ حاضرسروس آفیسر کا عہدہ گریڈ 21 سےکم نہ ہو،محمد منیرافسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی 2 اکتوبر 2023 کو کی گئی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481