اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط

 

 

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن نے خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کی نومنتخب حکومت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا خط ہے۔

 

امریکی صدر کے خط میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے۔

 

جوبائیڈن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ دنیا اور خطے کو در پیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کیلئے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے۔

 

خط میں کہا گیا کہ امریکہ پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کیلئے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے، پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے، پاکستان کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔

 

امریکی صدر کے خط میں کہا گیا کہ دونوں اقوام کے درمیان استوار مضبوط پارٹنر شپ کو تقویت دیں گے ، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔

 

یاد رہے کہ طویل عرصے کے بعد کسی بھی امریکی صدر کا پاکستانی وزیراعظم کو پہلا سفارتی خط لکھا گیا ہے، امریکی صدر کا تہنیتی خط پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات میں بحالی کا عندیہ ہے۔

 

سائفر اور پی ٹی آئی کے الزامات سے دونوں ممالک کے تعلقات میں سرد مہری آگئی تھی، وزیراعظم شہباز شریف کے آنے کے بعد امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی اور بہتری میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481