اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی،فل کورٹ کا اعلامیہ جاری

عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی،فل کورٹ کا اعلامیہ جاری

 

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت فل کورٹ کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

جاری کئے گئے فل کورٹ اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کی جانب سے 26 مارچ 2024ء کو ایک خط موصول ہوا، خط میں لگائے گئے الزامات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے چیف جسٹس نے اسی دن ایک میٹنگ بلائی۔

اعلامیہ میں کہا گیا چیف جسٹس نے اڑھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ میں تمام ججز کے تحفظات کو انفرادی طور پر سنا، چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ عدلیہ میں مداخلت برداشت نہیں ہوگی۔

سپریم کورٹ کے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا چیف جسٹس نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور دیگر ججز سے افطار کے بعد ملاقات کی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہائیکورٹ کے ججز کو اپنے گھر بلایا، چیف جسٹس نے اڑھائی گھنٹے کی ملاقات میں ججز کو انفرادی طور پر سنا۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا وزیراعظم شہبازشریف نے چیف جسٹس سے ملاقات میں ریاستی اداروں کو ہدایات دینے کی یقین دہانی کروائی، وزیراعظم نے فیض آ باد دھرنا کیس کی روشنی میں ریاستی اداروں کے حوالے سے قانون سازی کی یقین دہانی بھی کروائی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481