اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

وزیراعظم کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے وزیراعظم شہبازشریف کا استقبال کیا۔

وزیراعظم نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع، گوادر بندرگاہ سمیت چین پاکستان اقتصادی راہداری کو سکیورٹی کی فراہمی اور علاقائی امن کے لئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ حکومت معاشی ترقی میں میری ٹائم سیکٹر کی افادیت کے پیش نظر اس کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شہبازشریف نے تربت نیول ایئر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پاک بحریہ کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا، شہبازشریف نے کہا کہ پوری قوم اپنی جرات مند سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر اعتماد کے اظہار پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وزیراعظم نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، وزیراعظم کو علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کی صورتحال اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کی ضروریات پر بریفنگ دی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481