اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئی ایم ایف کی شرط پر گریڈ 20 تا22 افسران کے اثاثوں کی چھان بین شروع

پاکستان میں امیر طبقے پر زیادہ ٹیکس عائد ہونا چاہیے، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کی شرط پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئےگریڈ 20 سے 22 تک کے افسران کے اثاثوں اور رشتہ داروں کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

مذکورہ افسران کے اثاثوں اوررشتہ داروں کی معلومات جمع کی کا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر نے ملازمین کی تفصیلات لینے کیلئے سول انٹیلی جنس ایجنسی کو ٹاسک دے دیا ہے اور ملازمین کے دفاتر اور رشتہ داروں سے معلومات لینا شروع کردی ہیں۔

گریڈ19، 20 اور 21 کے ملازمین کےبارےمیں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں، آفیسرز کی مالی طور پر ایمانداری اور پروفیشنل کارکردگی کے بارے میں خاص طور پر معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق معلومات ملنے کے بعد ملازمین کو اے ،بی اور سی تین

کٹیگریز میں رکھاجائے گا جبکہ کیٹگری اےاوربی کے آفیسرز کو رپورٹ کے مناسبت سے پوسٹنگ دی جائے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کیٹگری سی میں آنے والے ملازمین کو اہم ذمہ داری نہیں سونپی جائے گی اور کیٹگری سی میں آنے والے آفیسرز کو ملازمت سے فارغ بھی کیا جا سکتا ہے، مستقبل میں ترقی بھی انہی رپورٹس کی مدد سے کی جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481