اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ججز کے خط پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔۔تحریک انصاف کا مطالبہ

عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے،گوہر خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عدلیہ میں مداخلت کے الزام کی تحقیقات کے لیے جیوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دو سال سے اس معاملے پر بات کر رہے ہیں۔ اب جج صاحبان کو بھی اللہ نے ہمت دی ہے تو اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
اسلام آباد میں سینئر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور عدلیہ میں مداخلت ہوتی رہی جو آج بھی ہو رہی ہے۔ ہر ایک جج کو دباؤ میں لایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ججز نے خاص طور پر سیاسی مقاصد کا ذکر کیا ہے کہ کس طرح دباؤ ڈال کر تین مقدمات کے فیصلے کرائے گئے۔ ہائی کورٹ کے چھ جج دباؤ سے متاثر ہوئے ۔ججز کے خط کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام ضروری ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اگر اس خط پر کارروائی نہیں ہوئی تو عدلیہ سے لوگوں کا اعتماد اٹھ جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خط لکھنے والے ججز اور ان کی فیملیز کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے اپنے ٹوئٹر بیان میں یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ پی ٹی آئی بانی عمران خان کو سنائی گئی تمام سزائیں بھی منسوخ کی جائیں.

 

PTI demands judicial commission on the letter of the judges,ججز کےخط پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔۔تحریک انصاف 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481