اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تربت: پاکستان نیول ایئر بیس پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید

تربت: پاکستان نیول ایئر بیس پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید

 

سکیورٹی فورسز نے تربت میں پاکستان نیول ایئر بیس پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں واقع پاکستان نیول ایئر بیس پر رات گئے مسلح دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں نے بروقت موثر جواب دیتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی جام شہادت نوش کر گیا، شہید ہونے والے فرنٹیئر کور کے 24 سالہ نعمان فرید کا تعلق مظفرگڑھ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تربت نیول ایئر بیس پر دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت مؤثر کارروائی سے دہشت گرد جہنم واصل ہوئے اور ہم ایک بڑے نقصان سے بچ گئے، ہم دہشت گردی کی عفریت کو کچلنے کیلئے پر عزم ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں سلام پیش کرتی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481