اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی

 

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق شیرافضل مروت اور نیازاللہ نیازی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں بیرسٹر گوہر، علی محمد خان سمیت تقریباً 50 اراکین نے شرکت کی جبکہ شہباز گل، میاں اسلم اقبال ویڈیو لنک کے زریعے شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران بلے باز کے حوالے سے سوال ہو تو اس پر شیر افضل مروت اور نیاز اللہ نیازی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

شیر افضل مروت نے پوچھا کہ بلے باز کی وجہ سے نقصان ہوا، بتایا جائے بلے باز کو کون لایا ؟

شیر افضل کے سوال پر نیاز اللہ نیازی نے فیصلے کا دفاع کیا اور کہا کہ بلے باز کو لانے والے کی پارٹی میں قربانیاں ہیں۔

شیر افضل مروت اور نیاز اللہ نیازی کے درمیان بات بڑھنے لگی تو علی محمد خان نے بیچ بچاؤ کرایا اور معاملہ رفع دفع کرایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض پارٹی رہنماؤں نے بھی بلے باز سمیت متعدد غلط فیصلوں کا سوال اٹھانے پر شیر افضل مروت کی تائید کی۔

اجلاس میں فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کے ساتھ کسی کو رکھنا چاہیے جو اسے پڑھائے اور سمجھائے، یہ اپنے ہی لوگوں پر حملے کر رہے ہیں، جس کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، کوئی باہر نکلتا نہیں، سب چھپے ہوئے ہیں، میں نے مشکل دنوں میں پی ٹی آئی کو لیڈ کیا ہے، میرے خلاف پی ٹی آئی کے اپنے اراکین باتیں کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شرکاء نے کور کمیٹی میں یہ بھی کہا کہ شیر افضل مروت مینڈیٹ سے ہٹ کر بات کر رہے ہیں، دو ماہ میں پی ٹی آئی کا بیانیہ بنتا ہے، شیرافضل مروت ختم کر دیتے ہیں۔

کور کمیٹی کے اجلاس کا اختتام بھی تلخ جملوں پر ہوا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481