اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سلامتی کونسل نے غزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور کر لی

اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کے حق میں 5 قراردادیں منظور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کر لی ہے۔
اقوام متحدہ کے 15 میں سے 14 مستقل ارکان نے قرارداد کی حمایت کی جبکہ امریکہ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔یہ جنگ بندی رمضان المبارک کے دوران عارضی طور پر کی گئی ہے تاہم قرارداد میں یہ کہا گیا ہے کہ عارضی جنگ بندی کو مستقل جنگ بندی میں تبدیل ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چار ناکام کوششوں کے بعد پیر کے روز جنگ بندی کے لیے قرارداد منظور کی گئی۔فوری جنگ بندی کی قرارداد سلامتی کونسل کے 10 رکن ممالک نے پیش کی تھی جن میں الجزائر، جاپان، جنوبی کوریا اور بعض دیگر ممالک شامل ہیں۔

قرارداد پر ہر صورت عمل درامد ہونا چاہیے۔۔سیکرٹری جنرل

اقوام متحدہ کا رمضان کے احترام میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کا رمضان کے احترام میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل نے طویل انتظار کے بعد بالآخر غزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور کر لی ہے اور اس قرارداد میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔۔ان کا کہنا تھا کہ قرارداد پر فوری عمل درآمد ہونا چاہیے ،اس حوالے سے ناکامی ناقابل معافی ہوگی۔

اسرائیلی حملے تیز مزید 30 فلسطینی شہید

واضح رہے کہ دوسری طرف اسرائیل کی جانب سے رفح اور ملحقہ علاقوں میں فضائی حملوں میں تیزی آگئی تھی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 30 فلسطینی شہید کر دیے گئے ہیں اس دوران الشفا، ناصر اور العمل ہسپتالوں کا محاصرہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے الشفا ہسپتال میں بلڈوزروں اور ٹینکوں سے بھی لاشوں کو روند ڈالا اور سفاکی کی بدترین تاریخ رقم کر دی ہے۔

دوسری طرف محصور اور مظلوم فلسطینیوں کے لیے آنے والی امداد روکنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔۔ شمالی غزہ میں امدادی سامان کے ٹرکوں کو روک دیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے حملے،مزید 240 سے زائد فلسطینیوں شہید

اسرائیلی فوج کے حملے،مزید 240 سے زائد فلسطینیوں شہید(فائل فوٹو)

ادھر حماس کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جوابی حملوں میں الشفا ہسپتال کے اطراف میں تین صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ متعدد ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔

 UN Security Council passed the Gaza ceasefire resolution،غزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481