Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پرویز الہیٰ پر تشدد ثابت ہوا تو مریم نواز کیخلاف مقدمات درج کریں گے، بیرسٹرسیف

پرویز الہیٰ پر تشدد ثابت ہوا تو مریم نواز کیخلاف مقدمات درج کریں گے، بیرسٹرسیف

 

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ اگر پرویز الہیٰ پر تشدد ثابت ہوگیا تو آپ کیخلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے۔

بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ پرویز الہیٰ کیساتھ اڈیالہ جیل میں پنجاب حکومت کا رویہ تشویشناک ہے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے اور ان تک رسائی ممکن بنائی جائے۔

محمد علی سیف نے مزید کہا کہ مریم نواز کو بین الاقوامی قوانین کے تحت تشدد کا مرتکب ٹھہرائیں گے جس میں جسمانی ، ذہنی اور جذباتی تشدد جرم ہے۔

انھوں نے کہا کہ تسلی کرنا چاہتے ہیں کہ پرویز الہیٰ گر کر زخمی ہوئے یا ان پرتشدد کیا گیا۔

الزام لگاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں شدید تشویش ہے کہ مریم نواز ذاتی انتقام لے رہی ہیں اور ان کی ظالمانہ و آمرانہ حکومت سیاسی مخالفین کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہے۔

ترجمان کے پی حکومت نے مزید کہا کہ پنجاب کی جیل میں بانی پی ٹی آئی اور پرویز الہیٰ سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی حفاظت اور تحفظ پر ہمیں تشویش ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481