اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ارشاد بخاری آہوں اور سسکیوں کے ساتھ کراچی میں سپرد خاک

4f880836 2fad 478e 90b8 f4c328918214

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر چیئرمین ہزارہ ایکشن کمیٹی’قائد انجمن اتحاد ہزارہ ‘ بابائے ہزارہ سید ارشاد حسین بخاری آہوں اور سسکیوں کے درمیان وادی حسین قبرستان سپر ہائی وے میں سپرد خاک کردیے گئے .

مرحوم کی نماز جنازہ آرکلینڈ کرکٹ گرائونڈ نزد علامہ شبیر احمد عثمانی اسکول فیڈرل بی ایریا میںپاکستان پیپلز پارٹی کے یو سی چیئرمین ممتاز تنولی کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ جس میں صوبائی وزیر سعید غنی’سینیٹر شہادت اعوان’عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء شاہی سید’رکن سندھ اسمبلی فاروق اعوان’رکن سندھ اسمبلی ساجد میر’انٹیلی جنس بیورو سندھ کے جوائنٹ ڈائریکٹرآزاد خان ‘گوہر گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین حنیف گوہر سواتی’روزنامہ شمال کے ریذیڈینٹ ایڈیٹر جاوید اقبال ‘ڈپٹی ایڈیٹر حاجی مشتاق قریشی’ایس پی ریٹائرڈ شاہنواز خان سواتی’ڈی ایس پی ریٹائرڈ رستم نواز خان سواتی’ڈی ایس پی ناصر بخاری’ڈی ایس پی طاہر خان’ایس پی ریٹائرڈ جہانگیر مغل’انسپکٹر طارق جدون’سینئر صحافی احتشام مفتی ‘اختر شیخ’انسپکٹر ظہیر تنولی’صدیق اعوان’انجینئر راشد محمود اعوان’سردار احمد نواز’شبیر کاظمی’نعمان احمد’رفیق عباسی’کراچی گڈز کیئریئرایسوسی ایشن کے رہنماء خالد خان’امداد نقوی’طارق خان تنولی’ملک ریاض اعوان’عاشق نیازی’دل افسر جدون’ ملک شبر اعوان’ سردار قمرزمان’ مراد درانی’سجاد وڑائچ’الطاف اعوان’ وسیم ترک’ بنارس خان سواتی’افتخار سواتی’اعجاز عباسی’فدا محمد تنولی’ناصر بشیر سواتی’ امجد تنولی’ اعجاز کاغانی’ شاہد سواتی ‘اول خان سواتی’جان بہادر تنولی’ کاشف سواتی’ لیاقت اعوان’ شکیل اعوان’ عظمت تنولی’سجاد سنگی’ایم کے تنولی’سلیم تنولی’لالہ قاسم خان’اعظم اعوان ‘محمد نواز’آصف تنولی’سمیت سیاسی ‘سماجی ‘مذہبی رہنمائوں ‘عمائدین ‘معززین علاقہ ‘سرکاری ونیم سرکاری اداروں سے وابستہ اہلکاروں اور افسران سمیت مرحوم کے عزیز واقارب کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

مجلس سوئم وقران خوانی آج بروز اتوار سہ پہر ساڑھے چار بجے انکی رہائش گاہ مکان 576بلاک14نصیر آباد فیڈرل بی ایریا میں ہوگی جبکہ خواتین کیلئے عزا خانہ ابا عبداللہ مکان نمبر670بلاک14نزد المصطفی جامع مسجدنصیر آباد فیڈرل بی ایریا کراچی میں اہتمام کیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481