اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سعودی عرب نے ہر محاذ پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا: وزیراعظم

سعودی عرب نے ہر محاذ پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا: وزیراعظم

 

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کے وزیر دفاع عزت مآب شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے ملاقات کی۔qqq

qqqqq
ملاقات میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے، ملاقات میں دو طرفہ امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی، علاقائی امن و سلامتی اور خطے کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین عزت مآب سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، سعودی ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

سعودی وزیرِ دفاع سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم آپ کے بڑے بھائی سعودی ولی عہد عزت مآب جناب محمد بن سلمان کے پاکستان کے دورے کا انتظار کر رہے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جو کہ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، سعودی عرب نے ہر محاذ پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، میرے بطور وزیراعظم پچھلے دور میں سعودی عرب نے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کے لئے کلیدی کردار ادا کیا۔

شہباز شریف نے پاکستان کے سب سے بڑا سول ایوارڈ نشان پاکستان ملنے پر سعودی وزیر دفاع کو مبارکباد دی جبکہ سعودی وزیر دفاع نے وزیر اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ یوم پاکستان کی پریڈ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آج کی پریڈ میں پاکستان کی افواج کی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کے حالیہ دورہ سعودی عرب نے ہر محاذ پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا: وزیراعظم


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481