اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ہلال امتیاز مل گیا

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ہلال امتیاز مل گیا

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ہلال امتیاز عطا کر دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکٹر عثمان انور نے بحیثیت انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب پولیس کی از سر نو تنظیم سازی اور دوررس اصلاحات کیں، ڈاکٹر عثمان انور کو پولیس خدمات کی فراہمی، تھانوں کی الیکٹرانک مانیٹرنگ، شہداء پولیس کے خاندانوں کی فلاح و بہبود اور انکو روزگار کی فراہمی کے حوالے سے اس اعزاز کا حقدار ٹھہرایا گیا، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انسدادِ دہشت گردی کے زمرے میں ڈاکٹر عثمان انور کی کاوشیں انتہائی اہم ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کا مزید کہنا ہے کہ معاشرے کے محروم طبقات خصوصاً خواجہ سراؤں، خواتین، بچوں اور ضعیف افراد کی مرکزی دھارے میں شمولیت ڈاکٹر عثمان انور کے کار ہائے نمایاں ہیں، خدمات عامہ کے شعبے میں ڈاکٹر عثمان انور کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481