اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گرمی سے پریشان روزہ داروں کیلئے اچھی خبر

گرمی سے پریشان روزہ داروں کیلئے اچھی خبر

موسم میں حدت کے اضافے سے پریشان روزہ داروں کو محکمہ موسمیات نے آج رات اور کل صبح میں بارش کی نوید سنادی ۔
تفصٰیلات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں خیبر پختونخوا، وسطی اور جنوبی پنجاب ، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہےاور ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔
آئندہ روز کے موسم کی بات کریں تو پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے ساتھ ساتھ مختلف شہروں فیصل آباد، لاہور،اوکاڑہ، گو جرانوالا ،بہاولنگر، نارووال، گجرات اور قصورمیں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481